راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا جس میں معروف کاروباری شخصیت اور انٹرپرینیور اعزاز چائے والا نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کاروبار، جدت اور خود انحصاری پر مفید نکات اور تجاویز پیش کیں جنہیں شرکاء نے سراہا۔
سیشن کی صدارت آر سی سی آئی کے قائم مقام صدر خالد فاروق قاضی نے کی جبکہ نائب صدر فہد برلاس بھی موجود تھے۔ اس خصوصی سیشن میں آر سی سی آئی کے اراکین، ایگزیکٹو ممبران، کاروباری حضرات اور خواتین انٹرپرینیورز کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ سیشن کے دوران اعزاز چائے والا نے نوجوانوں اور کاروباری طبقے کی رہنمائی کی اور انہیں کاروباری سفر میں درپیش چیلنجز اور مواقع کے بارے میں عملی مشورے دیے۔
اس موقع پر آر سی سی آئی کے عہدیداران نے اعزاز چائے والا اور خالد فاروق قاضی کی موجودگی کو ادارے کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ سیشن شرکاء کے لیے نہایت معلوماتی اور متاثرکن ثابت ہوا۔
