راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں یوم آزادی کی جوش و جذبے سے منائی گئی تقریب

newsdesk
1 Min Read

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں اس سال یوم آزادی کی اہمیت کو ملکی سطح پر حالیہ فتح، "معرکہ حق” سے بھی جوڑا گیا، جس نے قومی اتحاد، انصاف اور حوصلے کا پیغام عام کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد قومی پرچم کو سلامی کے ساتھ لہرا کر قومی ترانہ پڑھا گیا، جبکہ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کے نعروں سے کیمپس گونج اٹھا، اور ہر طرف حب الوطنی کا جذبہ نمایاں نظر آیا۔

طلبہ نے ملی نغمے پیش کیے اور ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔ جشن آزادی کے موقع پر یونیورسٹی کی عمارت کو سبز اور سفید روشنیوں سے سجا کر ایک دلکش منظر پیش کیا گیا۔ تقریب کا اختتام کیک کاٹنے سے ہوا، جس میں اساتذہ، عملے اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور آزادی کی خوشی جبکہ قومی وحدت کے جذبے کو ایک ساتھ منایا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے