راولپنڈی پولیس کی منشیات اور اسلحہ ضبطی

newsdesk
5 Min Read

پریس ریلیز
17 ستمبر 2025ء

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ویژن "ڈرگ فری پنجاب” کے تحت راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف موثر کارروائیاں، چار منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے دس کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی: سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف مختلف ادارہ جاتی کارروائیاں کر کے چار منشیات سپلائر گرفتار کیے اور مجموعی طور پر ساڑھے دس کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر پانچ کلو گرام چرس ضبط کی، نصیرآباد پولیس نے ایک ملزم کے قبضے سے دو کلو چار سو گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے ایک کلو چھ سو ساٹھ گرام جبکہ گوجرخان پولیس نے ایک ملزم کے قبضے سے ایک کلو چھ سو پچاس گرام چرس برآمد کی۔ سی پی او نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری ہیں۔

نیوٹاؤن پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی: نیوٹاؤن پولیس نے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا۔ زیرِ حراست ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل، چودہ ہزار روپے نقد اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور شہریوں کے اثاثے ہڑپ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

تھانہ سول لائنز پولیس کا آپریشن، خنجر کے وار سے شہری زخمی کرنے والا اشتہاری گرفتار

راولپنڈی: تھانہ سول لائنز پولیس نے اکتوبر 2024 میں درج مقدمے کے ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا جو رنجش کی بنا پر خنجر کے وار کر کے شہری کو زخمی کر چکا تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

وارث خان پولیس کی کارروائی، 15 نمبر پر زمین پر قبضے کی بوگس کال کرنے والا گرفتار

راولپنڈی: وارث خان پولیس نے 15 نمبر پر جھوٹی کال کر کے کہا گیا کہ اس کی زمین پر ناجائز قبضہ ہو رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں، کے الزام پر کال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ موقع پر تحقیقات سے فریقین کے درمیان موٹر سائیکل کھڑا کرنے کے باعث تنازعہ سامنے آیا۔ وارث خان پولیس نے کال کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ 15 نمبر عوام کے ایمرجنسی استعمال کے لیے ہے اور اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، سات افراد گرفتار اور 87 لیٹر شراب برآمد

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سات افراد کو حراست میں لے کر مجموعی طور پر 87 لیٹر شراب برآمد کی۔ تھانہ بنی نے تین افراد کو گرفتار کر کے 28 لیٹر شراب ضبط کی، پیرودھائی نے ایک فرد سے 20 لیٹر، وارث خان نے ایک فرد سے 20 لیٹر اور گوجرخان نے دو افراد سے 19 لیٹر شراب برآمد کی۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ منشیات اور غیر قانونی نشہ آور اشیائے فروش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، دس افراد گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ سمیت ایمونیشن ضبط کر لی۔ یہ کارروائیاں تھانہ بنی، گنجمنڈی، پیرودہائی، وارث خان، چکلالہ، مورگاہ، جاتلی اور کلرسیداں کے علاقوں میں انجام دی گئیں۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس
051-9293071

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے