باغبانی ایجنسی راولپنڈی کے سربراہ احمد حسن رنجھا کی ہدایات کے مطابق شہر بھر کے پارکس کی خوبصورتی اور پودوں کی دیکھ بھال کے لیے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں۔ سردی کے موسم میں پھولوں اور پودوں کو تحفظ فراہم کرنے کے تمام مطلوبہ انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول میسر ہو۔عطا الرحمٰن شہید پارک راولپنڈی کی سجاوٹ کا کام مکمل کیا جا چکا ہے اور رنگین پھولوں اور شجرکاری نے پارک کا منظر بہار جیسا بنا دیا ہے۔ پارک میں تفریحی اور حفاظتی سہولیات کو فعال رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور عوامی رسائی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔باغبانی ایجنسی کے عملے نے عطا الرحمٰن شهید پارک میں باغبانی کے کام ذمہ داری سے انجام دیے اور پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال پر خاص زور دیا گیا ہے۔ عملہ روزانہ بنیادوں پر کاشت کاری، پانی دینے اور سردی سے بچاؤ کے اقدامات کر رہا ہے تاکہ پودے صحت مند رہیں اور شہریوں کے لیے لمحات خوشگوار بنے رہیں۔ایجنسی کے مطابق راولپنڈی کو سرسبز اور صاف رکھنے کے وژن کے تحت شجرکاری مہم بھی جاری ہے جس کا مقصد فضائی آلودگی اور دھند میں کمی لانا ہے۔ باغبانی ایجنسی مستقبل میں بھی شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی منصوبے ترتیب دیتی رہے گی اور پودوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔
