اسپارک راولپنڈی اور گولڑا کے مراکز میں کول فور ڈی کے تحت خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے منصوبے کے تحت مختلف پروگرام منعقد کیے گئے جن میں نوجوان لڑکیوں کے حقوق اور مواقع کے فروغ پر خاص زور دیا گیا۔ شرکاء اور منتظمین نے لڑکیوں کی تعلیم، حفاظت اور قیادت کے مواقع پر بات چیت کی اور کمیونٹی میں شعور اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔تقریب میں نوجوانوں اور کمیونٹی کے نمائندوں نے مل کر تعلیمی رکاوٹوں، محدود رسائی اور معاشرتی دباؤ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ شرکاء نے بتایا کہ لڑکیوں کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ میدان میں شامل کرنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں تاکہ معاشرتی استحصال اور بچوں کی شادی جیسے مسائل کا سدِ باب ہو سکے۔ اس موقع پر لڑکیوں کا عالمی دن کے پیغام کو مقامی سطح پر پہنچانے کی کوششیں نمایاں رہیں۔منتظمین نے کہا کہ روزمرہ کی حفاظت، تعلیمی مواقع اور قیادت کے میدان میں شمولیت کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں۔ پروگرام نے والدین، اساتذہ اور مقامی رہنماؤں کو بھی شامل کیا تاکہ مشترکہ کوششوں سے بچپن کی شادیاں اور استحصال جیسے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے اور مقامی سطح پر لڑکیوں کے حقوق کی ترجیح بنانے کا عزم دہرایا گیا۔
