رمضان میں زکوة فاؤنڈیشن کا افطار پروگرام

newsdesk
2 Min Read

اسلام آباد: ماہِ رمضان المبارک کے دوران ملک بھر میں فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں Zakat Foundation of America نے اسلام آباد، راولپنڈی، کوٹلی (آزاد کشمیر)، خانیوال، مظفرگڑھ، ملتان، پتوکی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور مانسہرہ میں خصوصی افطار دسترخوانوں کا اہتمام کیا۔

مختلف مقامات پر مستحق مریضوں کے تیمارداروں اور نواحی علاقوں کے ضرورت مند افراد کو باعزت انداز میں افطار فراہم کی گئی۔ منتظمین کے مطابق اس اقدام کا مقصد صرف روزہ داروں کو افطار مہیا کرنا نہیں بلکہ معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینا بھی ہے۔

افطار انتظامات میں ملک کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے نوجوان رضاکاروں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ طلبہ نے کھانے کی تیاری اور تقسیم میں فعال کردار ادا کیا۔ ایک رضاکار نے بتایا کہ گزشتہ برس اس سرگرمی میں شرکت کے بعد اس کی زندگی کے بارے میں سوچ مثبت انداز میں تبدیل ہوئی، کیونکہ دوسروں کی آسانی میں جو خوشی ملتی ہے وہ بے مثال ہے اور اس عمل سے عاجزی اور شکرگزاری کا جذبہ مضبوط ہوتا ہے۔

سماجی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں معاشرے میں بھائی چارے اور باہمی احترام کی اقدار کو مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خدمت کا یہ سلسلہ صرف رمضان تک محدود نہ رہے بلکہ پورا سال جاری رکھا جائے تاکہ آئندہ نسلوں میں خدمت اور وقار کا سفر جاری رہ سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے