قومی اقلیتی دن پر اقلیتوں کے حقوق اور کردار کو خراج تحسین

newsdesk
1 Min Read

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والے اراکینِ قومی اسمبلی نے قومی اقلیتوں کے دن کے موقع پر کیک کاٹا۔ اس تقریب میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد میں اقلیتی برادریوں کے لازوال کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ پارلیمنٹ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی اور ایک جامع معاشرے کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر شہری کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ پاکستان ایک مضبوط اور متحد قوم کے طور پر آگے بڑھ سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے