پنجاب پاپولیشن ویلفیئر کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا خیرمقدم

newsdesk
1 Min Read

محکمہ صحت اور آبادی پنجاب کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر نے کیپٹن (ر) اورنگزیب خان کا نئے ڈی جی کی حیثیت سے پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے دفتر کے تمام افسران سے پہلی ملاقات کی، جس میں انہیں ڈائریکٹوریٹ کے تمام شعبہ جات اور فیلڈ فارمیشنز کی سرگرمیوں اور دائرہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر نے پنجاب میں آبادی کے مؤثر انتظام اور خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مقاصد کے حصول کے لیے ٹیم کو لگن، جدت اور اتحاد کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال پنجاب کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ ڈائریکٹر جنرل نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور محکمے کے اہداف کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے