صوبائی رہنمائی کمیٹی کا اجلاس بورڈ برائے منصوبہ بندی و ترقی کے آڈیٹوریم میں سیکرٹری برائے منصوبہ بندی و ترقی رفاقت علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی اور اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی تعاون فریم ورک ۲۰۲۳ تا ۲۰۲۷ کے نفاذ میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔شرکاء نے پائیدار ترقیاتی فریم ورک کے اہداف کے حوالے سے صوبائی سطح پر کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی اور مختلف محکموں کے مابین رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ منصوبہ بندی اور وسائل کی بہتر ہم آہنگی ممکن ہو سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فریم ورک کے تحت جاری پروگراموں کی نگرانی اور نفاذ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی، اور صوبائی سطح پر پائیدار ترقیاتی اہداف کی تکمیل کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔رفاقت علی نے کہا کہ موثر رابطہ کاری اور مربوط منصوبہ بندی سے ہی اقوامِ متحدہ کے تعاون سے طے شدہ اہداف کا بہتر نفاذ ممکن ہے، اور اس سلسلے میں صوبائی ادارے اپنی زمہ داریاں بروے کار لائیں گے تاکہ پنجاب میں ترقی کے اقدامات تیز ہوں۔
