پولیوسے بچاؤ کیلئے سندھ میں مؤثر ویکسی نیشن مہم

newsdesk
2 Min Read

انسداد پولیو مہم کے تحت وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، اقبال محسود، رانا شوکت (ایم پی اے پی ایس 97) اور یونیسیف کے ڈاکٹر عظیم کی رہنمائی میں گجر گوٹھ کی مقامی کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر افغان قونصل خانے کے نمائندے اور سینئر میڈیا اسپیشلسٹ ایلسن کلیمنٹ سمیت متعدد سیاسی، قبائلی و مذہبی رہنما، اسٹیک ہولڈرز اور پولیو سے انکار کرنے والے گھرانوں کے افراد نے شرکت کی۔

ملاقات میں پولیو ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کی گئی اور بتایا گیا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے ہر بچے کو معذوری سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ اس دوران مقامی بااثر افراد کے کردار کو بھی سراہا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ وہ کمیونٹی میں پولیو ویکسین کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مددگار ہوں۔

اجلاس کا بنیادی مقصد والدین کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی تلقین کرنا، افواہوں اور غلط تصورات کا ازالہ کرنا اور اجتماعی تعاون حاصل کرنا تھا، تاکہ ہر بچے کی صحت اور مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ راہنماؤں نے پولیو کے خاتمے کے اس قومی مشن میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے