پاکستان میں پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات کے فروغ کیلئے اہم اجلاس

newsdesk
1 Min Read

وزیراعظم کے پولیو کے خاتمے کے لیے فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں گیوی، ویکسین الائنس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ساتھ اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر عائشہ رضا فاروق نے گیوی کی مستقل شراکت داری کو سراہا اور ملک میں معمول کی ویکسینیشن کو ایک قومی مشن کے طور پر مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں پولیو اور معمول کی ویکسینیشن کے پروگراموں کے درمیان بہتر رابطہ کاری، صحت کی دیگر بنیادی سہولتوں جیسے غذائیت، صاف پانی، سینیٹیشن اور کلینکس کی فراہمی خصوصاً ہائی رسک علاقوں میں یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں طویل المدتی اور پائیدار حفاظتی ویکسینیشن کے نتائج کے حصول کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔

اس اجلاس میں ڈاکٹر صوفیہ یونس، نیوک کوآرڈینیٹر محمد انورالحق اور سی ڈی سی، گیٹس فاؤنڈیشن، عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، ای پی آئی اور پولیو پروگرام کے دیگر سینئر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے