یوم آزادی پر پولیو خاتمے کے عزم کی تجدید

newsdesk
1 Min Read

اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر برائے پولیو کے خاتمے میں پاکستان کا 78واں یوم آزادی ایک خصوصی تقریب کے ذریعے منایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے سرکاری افسران، بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندے اور نیوک کے دیگر ملازمین شریک ہوئے۔

تقریب کی صدارت وزیراعظم کی خصوصی نمائندہ برائے پولیو ایریڈیکیشن عائشہ رضا فاروق نے کی، جب کہ کوآرڈینیٹر نیشنل ای او سی انور الحق سمیت صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سنٹرز کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ تقریب میں شریک تمام ارکان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنی بھرپور وابستگی دہراتے ہوئے ملک کو اس موذی مرض سے مکمل طور پر پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ نہ صرف بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے بلکہ قومی فلاح و ترقی میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام ذمہ داران نے مشترکہ کاوشوں کو مزید مؤثر بنانے اور آئندہ پالیسیوں میں بہتری کے عزم کی تجدید کی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے