پاکستان میں پولیو آگاہی کے لئے یو فون 4G کی لازوال کاوشیں

newsdesk
2 Min Read

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو اور یو فون 4G کے درمیان تعاون کا آغاز ہوا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے خاندانوں تک پولیو سے متعلق آگاہی کے پیغامات پہنچائے جائیں گے۔ اس شراکت داری کا مقصد عوام میں پولیو سے متعلق درست معلومات پہنچانا اور پولیو کے خاتمے کی قومی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایم او یو کی دستخطی تقریب میں وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو ایریڈیکیشن، عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ یو فون کی جدید ٹیکنالوجی اور وسیع نیٹ ورک کے ذریعے پولیو سے متعلق آگاہی کے پیغامات دور دراز علاقوں تک بھی پہنچ سکیں گے اور اس سے پھیلنے والی غلط معلومات کا تدارک بھی ممکن ہوگا۔ ان کے مطابق پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری اور قومی فریضہ ہے اور آج کی اس شراکت داری سے دیگر اداروں کو بھی آگے آنے کی تحریک ملے گی، خصوصاً ٹیلی کام، ٹیکنالوجی اور میڈیا سیکٹر میں۔

پی ٹی سی ایل اور یو فون 4G کے گروپ وائس پریزیڈنٹ سیف الدین خان نے کہا کہ یو فون 4G ایک پاکستانی برانڈ کے طور پر اپنی ٹیکنالوجیکل صلاحیتیں ملک و قوم کی خدمت کے لیے بروئے کار لا رہا ہے۔ پولیو پروگرام کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے وہ ملک بھر کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے، صحت عامہ کو بہتر کرنے اور پولیو سے پاک پاکستان بنانے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس اقدام کے تحت ہر ویکسی نیشن مہم کے دوران خاص طور پر محروم اور دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے خاندانوں کو بروقت اور مستند معلومات فراہم کی جائیں گی، تاکہ پولیو کے خلاف حفاظتی تدابیر کو موثر انداز میں اپنایا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے