پاکستان میں PMYP کا کومن ویلتھ اور برٹش ایسپورٹس وفد کے اعزاز میں عشائیہ

newsdesk
1 Min Read

چیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے دولتِ مشترکہ اور برطانوی ایسپورٹس فیڈریشن کے وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا۔ اس موقع پر ملکی اور غیر ملکی اہم شخصیات نے شرکت کی اور نوجوانوں کی ترقی، جدت اور ایسپورٹس کے شعبہ میں باہمی تعاون کے مواقع پر بات چیت کی۔

اس عشائیے میں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ، سیکرٹری تعلیم، قائم مقام چیئرمین اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور رکن قومی اسمبلی و فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام سیدہ آمنہ بتول سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکاء نے نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے اور عالمی معیار کے مطابق ایسپورٹس پروگرامز متعارف کرنے کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر یوتھ ڈویلپمنٹ اور انوویشن کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے