پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام وائس چانسلرز کے لیے "تبدیلی پسند قیادت اور اسٹریٹجک مینجمنٹ پروگرام” کا آغاز سول سروسز اکیڈمی میں ہوگیا ہے، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قیادت کی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
یہ پروگرام پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس اینڈ اکیڈمکس اور سول سروسز اکیڈمی کی مشترکہ کاوش ہے۔ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے وائس چانسلرز کو موثر انتظامی حکمت عملیوں، کارکردگی کے بہتر نظام اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے طریقے سکھائے جا رہے ہیں۔ پروگرام میں شریک وائس چانسلرز کو قیادت کی جدید مہارتوں اور مینجمنٹ کے نئے اسلوب پر عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جو مستقبل میں یونیورسٹیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔
منتظمین کے مطابق اس نوعیت کے پروگرام تعلیمی رہنماؤں کو عصر حاضر کے چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں اور پورے تعلیمی شعبے کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔
