پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کا جشن آزادی پر بلڈ ڈونیشن و فری میڈیکل کیمپ

newsdesk
2 Min Read

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے جشن آزادی کے موقع پر بلڈ ڈونیشن اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد عوام میں صحت کے شعور کو اجاگر کرنا اور ضرورت مند مریضوں کو خون کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ اس موقع پر راولپنڈی ریجن کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں پر پرچم کشائی کی گئی، وطن کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور جشن منانے کے لیے کیک بھی کاٹے گئے۔

چوک پنڈوڑی پٹرولنگ پوسٹ کے انچارج، سب انسپکٹر عتیق الرحمن کیانی کی سربراہی میں خون عطیہ کرنے اور مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد عرفان بٹ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور خون عطیہ کرنے والوں میں پیش پیش رہے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر آفتاب حسین، ایڈمن مینیجر خضر حیات اور ان کی ٹیم کے تعاون سے منعقد ہوا، جس میں پچاس افراد نے خون کا عطیہ دیا۔

فری میڈیکل کیمپ روشن ہیلتھ ریسرچ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان، محسن ہومیو اسٹور بوہڑ بازار اور بی ایم فارمیسی لاہور کی مدد سے لگایا گیا۔ اس کیمپ میں ڈاکٹر سیّد راشد علی، ڈاکٹر محسن عباس، ڈاکٹر مقصود خان، ڈاکٹر اجمل مقبول، ڈاکٹر محمد علی مقصود اور ڈاکٹر محمد الیاس نے اپنی رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر ملازمین اور عوام نے مفت طبی معائنے سے استفادہ حاصل کیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

پٹرولنگ پولیس کی اس کاوش کو عوام نے خوب سراہا اور صحت عامہ کے حوالے سے ایسے اقدامات کو معاشرے کے لیے مفید قرار دیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے