پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا بلڈ ڈونیشن اور فری میڈیکل کیمپ

newsdesk
2 Min Read

پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی جانب سے پٹرولنگ پوسٹ اکھوڑی پر بلڈ ڈونیشن اور مفت میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں افراد نے خون کا عطیہ دیا اور عوام کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس اقدام کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد اور عام شہریوں میں صحت کی آگاہی کو فروغ دینا تھا۔

پٹرولنگ پولیس کی اس مہم میں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور ڈی ایس پی پٹرولنگ فیاض الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے خون کا عطیہ بھی دیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ ہیومن ویلفیئر تھیلیسیمیا سنٹر ڈی ایچ کیو اٹک کے ڈاکٹر مقصود الہی اور ان کی ٹیم کی مدد سے لگایا گیا، جہاں 52 افراد نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون عطیہ کیا۔

اس کے ساتھ ہی فری میڈیکل کیمپ روشن ہیلتھ ریسرچ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے اشتراک سے لگایا گیا، جس میں ڈاکٹر سیّد راشد علی اور ڈاکٹر مقصود خان پرنسپل خیبر ہومیوپیتھک میڈیکل کالج مردان اپنی ٹیم کے ساتھ خصوصی خدمات انجام دیں۔ پشاور کے راز ہومیو سٹور کی جانب سے مریضوں کے لیے مفت ادویات فراہم کی گئیں، جس سے پٹرولنگ پولیس کے ملازمین اور عام شہریوں نے چیک اپ کروایا اور ادویات سے مستفید ہوئے۔

ترجمان شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق اس طرح کے اقدامات نہ صرف عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہیں بلکہ یہ عوام اور پٹرولنگ پولیس کے مابین مضبوط تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے