پاکستانی آموں کی نمائش بیجنگ میں منفرد انداز

newsdesk
1 Min Read

بیجنگ میں یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانے نے "گولڈن سلک روڈ مینگوز: این اورینٹل ٹریژر” کے عنوان سے آموں کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی آم اور آم سے بنی ہوئی مختلف مصنوعات پیش کی گئیں۔ اس مینگو فیسٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد دنیا بھر بالخصوص چین میں پاکستانی آم کی تجارتی، غذائی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ فیسٹ میں حاضرین کو آم کی کئی اقسام کے ذائقے چکھنے اور آم سے بنی اشیاء کی مختلف ورائٹیز دیکھنے کا موقع ملا۔

اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستانی آم نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہیں بلکہ ان کی برآمد سے ملک کے معاشی استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ سفارتخانے کی اس کاوش کو چین میں پاکستانی مصنوعات متعارف کرانے اور دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے