پاکستانی نوادرات شنگھائی تعاون تنظیم کی نمائش میں

newsdesk
1 Min Read

چین کے قومی میوزیم میں "جہاں تہذیبیں ملتی ہیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے عجائب گھروں کے ذخیرے” کے عنوان سے ایک خصوصی نمائش کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں پاکستان کی جانب سے مختلف علاقوں اور موضوعات سے تعلق رکھنے والے قدیم نوادرات بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جن میں خصوصاً وادی سندھ اور گندھارا تہذیب کے نوادرات نمایاں ہیں۔

نمائش کا مقصد رکن ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے اور ہر ملک کی تاریخی و تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان کے اسٹال پر پیش کیے گئے نوادرات نے ملکی تاریخ اور ثقافت کی بھرپور عکاسی کی، جنہیں دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔

اس تقریب میں مختلف ممالک کے نمائندے اور ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ پاکستان ایمبیسی چین نے بھی اس موقع پر خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے قیمتی اثاثے دنیا کے سامنے پیش کیے۔ اس نمائش سے نہ صرف پاکستان کی بھرپور ثقافتی وراثت کا تعارف ہوا بلکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے