پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے نے یوتھ ڈے کے موقع پر نوجوانوں کی صلاحیتوں اور انرجی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سفارتخانے کے مطابق پاکستانی نوجوان ملک کا مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنی محنت اور کام سے معاشرے میں نمایاں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ وہ مختلف منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کی حمایت کر رہے ہیں، جن میں کھیلوں کے پروجیکٹس بھی شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد ٹیم ورک، قیادت اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ مضبوط اور جڑے ہوئے معاشرے فروغ پائیں۔
ہالینڈ کے سفارتخانے نے کہا کہ پاکستانی نوجوان ثابت کر رہے ہیں کہ وہ قوم کا سرمایہ ہیں اور مستقبل کو روشن بنانے کے لیے پورے جوش و جذبے سے کام کر رہے ہیں۔ سفارتخانہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے روشن کل کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
