پاکستان رائس روڈ شو ابیجان میں شروع، بہترین باسمتی پیشکشیں

newsdesk
1 Min Read

پاکستان کے چاول کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ گھانا کے شہر اکرا میں کامیاب روڈ شو کے بعد اب "پاکستان رائس روڈ شو 2025” کا دوسرا مرحلہ کوٹ ڈی آئیوائر کے شہر ابیجان میں شروع ہوگیا ہے، جہاں پاکستانی چاول کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس روڈ شو کا مقصد پاکستان کے اعلیٰ معیار کے باسمتی اور سستے ملڈ چاول کی بین الاقوامی مارکیٹ میں فروغ دینا ہے۔ تقریب میں پاکستان کی 28 نمایاں چاول برآمد کرنے والی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں جو اپنی مصنوعات کو ممکنہ خریداروں کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔

پاکستان کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس قسم کی سرگرمیوں کے ذریعے نئی برآمدی منڈیاں تلاش کرنے اور ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس طرح کے ایونٹس نہ صرف پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کا باعث بنتے ہیں بلکہ بیرونی ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی پہچان بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے