پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی تعلقات کا نیا باب

newsdesk
1 Min Read

اسلام آباد میں کینیا کے ہائی کمشنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) پیٹر مبوگو نجیرو اور ان کی ٹیم کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد اور سیکریٹری شریار تاج سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارتی و کاروباری تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مختلف اہم برآمدی شعبوں پر گفتگو کی گئی، جن میں پاکستان کے زرعی اجناس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سرجیکل آلات شامل ہیں جبکہ کینیا کو پنکھوں اور ٹریکٹرز کی برآمدات بڑھانے کی بھی امکانات پر بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی تعلقات کے نتیجے میں حاصل ہونے والے باہمی فوائد کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تجارتی میلوں اور نمائشوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس پیش رفت سے پاکستان اور کینیا کے مابین تجارتی اور معاشی شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور نئے مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے