پاکستان میں جائیکا اور حکومت کا بچوں کے لئے AQAL3 پروگرام

newsdesk
2 Min Read

حکومت پاکستان اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) نےملکر ملک بھر کے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ’اے کیو اے ایل 3‘ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت غیررسمی تعلیم کو مضبوط کرنے اور معیاری متبادل تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکول میں لایا جا سکے۔

یہ پروگرام وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر جائیکا کے نمائندہ نوآکی میاتا، وفاقی سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم کے افسران سمیت مختلف شعبوں کے سربراہان نے بھی دستخط کیے۔

اے کیو اے ایل 3 کے بنیادی مقاصد میں پرائمری اور مڈل سطح کے لیے تیز رفتار لرننگ پروگرامز کو بڑھانا، لٹریسی و اسکلز پروگرامز کو فروغ دینا اور پہلی بار ’اے ایل پی میٹرک ٹیک‘ پروگرام کا آغاز شامل ہے، جس کے تحت ثانوی جماعت کی متبادل تعلیم اور فنی تربیت یکجا کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پروگرام میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، تاکہ تعلیمی رسائی اور معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس موقع پر جائیکا کے نمائندے نوآکی میاتا نے غیررسمی تعلیم کو خارج از نصاب بچوں کے مسئلے کا دیرپا حل قرار دیا جبکہ اے کیو اے ایل 3 کی تفصیلات بھی شرکاء کو پیش کی گئیں۔ سیکریٹری وفاقی تعلیم ندیم محبوب نے جاپان کی دیرینہ شراکت داری اور تعلیم کے شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اے کیو اے ایل 3 پروگرام ملک بھر میں معیاری اور جامع تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، خصوصاً ان لاکھوں بچوں کے لیے جنہیں اب تک اسکول جانے کا موقع نہیں مل سکا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے