پاکستان ایران معاشی تعاون کے نئے مواقع

newsdesk
2 Min Read

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ایران اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔

ایرانی وفد کی قیادت سپریم کونسل آف فری ٹریڈ، انڈسٹریل اور اسپیشل اکنامک زونز کے سیکرٹری رضا مسرور نے کی۔ وفد میں محمد سعید عربابی، سید ربیعی، علی رضا خیامی، زہرہ قادیانلو، آصف غیاث اور فائزہ حسینی بھی شامل تھیں۔ جبکہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نمائندگی صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبد الرحمن صدیقی، چیئرمین فاؤنڈر گروپ شیخ طارق صادق، ایگزیکٹیو ممبران محمد عمران منہاس، وسیم چوہدری اور ایڈوائزر نعیم صدیقی نے کی۔

اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے اقتصادی منصوبوں کو فروغ دینے اور مشترکہ کاروباری و صنعتی سرمایہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر رضا مسرور نے ایران کے فری ٹریڈ زونز، خاص طور پر چابہار فری زون میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی تاجروں کو ان زونز کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ وہ سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے سکیں۔

اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان بہتر کاروباری تعلقات اور خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے