پاکستان نے آئی او آئی 2025 میں کانسی کے تمغے جیتے

newsdesk
1 Min Read

پاکستان کے نوجوان طلبہ نے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں انٹرنیشنل اولمپيڈ اِن انفارمیٹکس میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کے چاروں اراکین نے براؤنز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ اس اہم مقابلے میں پاکستان نے 86 ممالک میں سے 32ویں پوزیشن حاصل کی اور جرمنی، فرانس اور اٹلی جیسے بڑے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بین الاقوامی اولمپيڈ بولیویا میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے طلبہ نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی محمد انیق، غلام جنید، محمد سارم اور احمد عمران ملک نے کی، جنہوں نے انتھک محنت اور بہترین مہارت کے ساتھ اپنے اپنے شعبے میں ملک کے لیے قیمتی میڈلز حاصل کیے۔

اس کامیابی پر طلبہ اور ان کے اساتذہ کو ملک بھر سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ اس اعزاز کو پاکستان کے تعلیمی معیار اور نوجوانوں کی قابلیت کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ تعلیمی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوانوں کی اس طرح کی کامیابیاں مستقبل میں مزید نوجوانوں کو سائنسی اور انفارمیٹکس کے میدان میں آگے بڑھنے کی تحریک فراہم کریں گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے