پاکستان کی تنوع میں یکجہتی اور نوجوانوں کا کردار

newsdesk
2 Min Read

کوئٹہ میں یومِ آزادی کے سلسلے میں "ریزیلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان” مہم کے تحت ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں نوجوانوں اور مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں سمیت خواتین، بچے اور معذور افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد قومی یکجہتی، وطن سے محبت اور پاکستان کی ثقافتی و مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔

یہ تقریب وزارت غربت مٹاؤ اور سماجی تحفظ کے تعاون سے پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (PPAF) اور پیغامِ پاکستان کے تحت سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ بلوچستان نے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد کی۔ اس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے 120 سے زائد افراد شریک ہوئے۔ مقررین میں سابق رکن اسمبلی ولیم برکت، میڈیا پرسن مونس خواجہ، پی پی اے ایف کے خرم، ہندو برادری کے نمائندے گرو بخش، سی پی ڈی کے سی ای او نصراللہ اور ماہر تعلیم امبرین شامل تھے۔ مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی، اقلیتوں کے کردار، جمہوری اقدار کی حفاظت اور معاشرتی شمولیت پر زور دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں بچوں نے بائبل مقدس کی آیات کی تلاوت، ملی نغمے اور ثقافتی پرفارمنسز پیش کیں جن سے خوشی اور احترام کا ماحول پیدا ہوا۔ اس موقع پر معذور افراد کے جذبہ اور معاشرت میں کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ اس تقریب نے نہ صرف یومِ آزادی کو بھرپور انداز میں منایا بلکہ نوجوانوں کو فعال شہری بننے کی ترغیب دی اور ایک مضبوط و شمولیتی معاشرے کے قیام کی جدوجہد کو مزید تقویت بخشی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے