کینیا میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے زیر اہتمام 23 مارچ 2026 کی صبح یومِ پاکستان کے موقع پر ایک سادہ مگر باوقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ پاکستانی نژاد کینین شہریوں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے زندگی کے مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ اس موقع پر کمیونٹی کے سینئر اراکین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ہائی کمشنر نے اپنے خطاب میں کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں، ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ان اصولوں کی پاسداری کریں جن کی بنیاد پر پاکستان قائم کیا گیا تھا۔
