پاکستان-ازبکستان دوستی: آزادی کی تقریب تاشقند میں

newsdesk
1 Min Read

پاکستانی سفارت خانے تاشقند میں یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سمیت سینٹرل ایشیا ریلی 2025 کے شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کی قیادت پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کی۔

تقریب میں صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات شرکاء کو سنائے گئے۔ اس کے بعد سفیر پاکستان، پاک-ازبک پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے کنوینر رکن قومی اسمبلی سید رفی اللہ، اور سینٹرل ایشیا ریلی 2025 کے لیڈر نے خطاب کیا۔ مقامی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اختر امین نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں رکن قومی اسمبلی سید رفی اللہ نے پاکستان کی تاریخی فتح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی کے ذریعے ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ آخر میں سفیر پاکستان نے سینٹرل ایشیا ریلی 2025 کے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کیں، جنہوں نے لاہور سے ازبکستان تک زمینی سفر طے کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے