پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام

newsdesk
1 Min Read

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات میرزوئین کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ کیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہو گئے ہیں۔ یہ قدم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی سمت میں ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

اعلامیہ کے تبادلے کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ دوطرفہ اور کثیر فریقی سطح پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کریں گے، تاکہ اپنے ممالک کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے