اوآئی سی کامسٹیک آذربائیجان وفد کی یونیورسٹی لاہور آمد

newsdesk
2 Min Read

جامعہ لاہور میں او آئی سی-کامس ٹیک کی وساطت سے ازبکستان کی جانب سے آئے آٹھ رکنی وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف مولیکیولر بائیولوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی ورکشاپِ ‘فطری ذرائع پر مبنی طبی و کاسمیٹک مصنوعات’ میں شرکت کی اور دونوں ملکوں کے تعلیمی و تحقیقی روابط مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔

آٹھ رکنی وفد ازبائیجان کے انسٹی ٹیوٹ آف بوٹنی، وزارتِ سائنس و تعلیم کے نمائندوں پر مشتمل تھا جو او آئی سی-کامس ٹیک (COMSTECH) کے تعاون سے جامعہ لاہور پہنچا۔ وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف مولیکیولر بائیولوجی اینڈ بائیوٹیکنالوجی (IMBB)، جامعہ لاہور کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ میں فعال شرکت کی اور سائنسی تبادلے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

جامعہ لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نےCOMSTECH کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ایم۔ اقبال چوہدری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں نے اس مشترکہ علمی کاوش کو ممکن بنایا۔

پروفیسر ڈاکٹر سائرہ ایباد اللہیوا، ڈائریکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ آف بوٹنی ازبائیجان، نے شرکا سے اپنے خطاب میں طبی اور کاسمیٹک سائنسز کے میدان میں مشترکہ تدریسی اور تحقیقی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے محققین کے درمیان قریبی اشتراک کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

یہ ورکشاپ قومی اور بین الاقوامی ماہرین، محققین اور شرکاء کو یکجا کرنے کا موقع بنی، جس کا مقصد علمی تبادلہ کو بڑھانا، تجربات اور وسائل کے اشتراک کو فروغ دینا اور قدرتی ماخذوں پر مبنی طبی و کاسمیٹک مصنوعات کی تحقیق و ترقی میں تعاون کو مستحکم کرنا تھا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے