نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خاص پیغام میں پاکستان کی 78 سالہ آزادی کا جشن مناتے ہوئے ملک میں اختراع اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک ایسے جدید اور علم پر مبنی ماحول کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے جڑا ہوا ہو۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک تحقیق و ترقی، جدت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کا مقصد ملک میں نئے آئیڈیاز کو پروان چڑھانا اور نوجوانوں کو عالمی معیار پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
ادارے نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ باہمی تعاون اور محنت کے ساتھ ہم آگے بڑھتے رہیں گے اور پاکستانی قوم ہمیشہ زندہ باد رہے گی۔
