نمبر کی تازہ پیش رفت

newsdesk
3 Min Read
نمبر: سے متعلق اہم معلومات۔

پی آر نمبر: 828/2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز،
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈ کواٹرز اسلام آباد

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے انویسٹیگیشن افسران میں تعریفی اسناد کی تقسیم

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے مختلف سرکلز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کو "آفیسرز آف دی منتھ” کے اعزاز سے نوازا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے بہترین کارکردگی دکھانے والے انویسٹی گیشن افسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔

تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمشید ندیم ، زین العابدین اور صبغت اللہ شامل

تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران میں انسپکٹرز حنا عظیم اور خدیجہ نقوی شامل

سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں میں سب انسپکٹرز رانا عادل، کامران ذیشان ، محمد حمزہ ، عرفان خان ،جنید سلہری ، بینش رحمان اور نیہا شکیل شامل

سرٹیفیکیٹس کی تقسیم کا مقصد افسران کی محنت کو تسلیم کرنا اور ٹیم کے اندر صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دینا ہے

انویسٹی گیشن افسران نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ایمانداری اور انتھک محنت سے نہ صرف ادارے کی ساکھ میں اضافہ کیا ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی بحال کیا ہے ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے اپنے افسران کی محنت اور لگن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا کہنا تھا کہ فرض شناسی اور ایمانداری ادارے کی اصل طاقت ہے

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر حوصلہ افزائی ادارے کی شفاف روایت ہے

تقریب میں ان افسران کو سراہا گیا جنہوں نے پیچیدہ کیسز کی کامیاب تحقیقات کیں۔ ترجمان ایف آئی اے

ڈائریکٹر لاہور نے افسران پر زور کہ وہ دیانتداری، لگن اور قومی جذبے کے ساتھ خدمات جاری رکھیں

تقریب میں شریک افسران نے ڈائریکٹر لاہور کا شکریہ ادا کیا اور مزید بہتر کارکردگی کا عزم کیا

ایف آئی اے لاہور زون میں اعزاز یافتہ افسران کو سرٹیفیکیٹس کی تقسیم ادارہ جاتی کامیابی کا تسلسل ہے. ترجمان ایف ائی اے

بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران دوسروں کے لیے مثال ہیں، ان کی حوصلہ افزائی ادارے کے کام کے معیار کو مزید بہتر بنائے گی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور

ایف آئی اے لاہور میں ہر ماہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا

ترجمان ایف آئی اے

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے