این سی اے اسلام آباد سمر کیمپ میں طلبہ کے فن پاروں کی نمائش

newsdesk
1 Min Read

نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) اسلام آباد میں کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت منعقد ہونے والے سمر کیمپ میں طلبہ کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس نمائش کا مقصد نوجوانوں میں فنون لطیفہ کے فروغ کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔

نمائش کی نگرانی وائس چانسلر این سی اے، پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کی۔ اس سمر کیمپ میں طلبہ نے ڈرائنگ، پینٹنگ، فیشن السٹریشن، گرافک ڈیزائن اور انٹیریئر ڈیزائن کی تربیت حاصل کی۔ مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کرکے فن کے مختلف شعبوں میں اپنی دلچسپی کا بھرپور اظہار کیا۔

شرکاء نے نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل کالج آف آرٹس فنون لطیفہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے ادارے کی اس کاوش کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ ایسے پروگرامز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے، تاکہ نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بروقت ملتے رہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے