پاکستان میں کیش لیس معیشت کا فروغ، نیشنل بینک آف پاکستان کی مرچنٹ کانفرنس کا انعقاد

newsdesk
4 Min Read
لاہور میں منعقدہ مرچنٹ سیلز کانفرنس میں نیشنل بینک پاکستان نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، مرچنٹ قبولیت اور شراکت داری کی حکمتِ عملی پر زور دیا

پاکستان میں کیش لیس معیشت کا فروغ، نیشنل بینک آف پاکستان کی مرچنٹ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد، 18 مارچ 2026: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور پاکستان میں کیش لیس معیشت کے قیام کی کوششوں کے سلسلے میں لاہور میں دوسری مرچنٹ سیلز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کی میزبانی گو لوٹ لو (Golootlo) نے کی، جو این بی پی کا ڈیبٹ کارڈ الائنس پارٹنر ہے۔ کانفرنس میں بینک کی اعلیٰ قیادت، عالمی پیمنٹ اسکیمز، فن ٹیک شراکت داروں اور ریٹیل و اسلامی بینکاری کے اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔

نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی نے افتتاحی خطاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ، شہری و نیم شہری علاقوں میں مرچنٹ نیٹ ورک کے پھیلاؤ اور ملک بھر میں محفوظ، مربوط اور جامع ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فروغ دینے کے لیے بینک کے اسٹریٹجک وژن پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد ایک معلوماتی فائر سائیڈ چیٹ منعقد ہوئی، جس کی قیادت ایس ای وی پی چیف ڈیجیٹل آفیسر این بی پی عدنان ناصر نے کی۔ انہوں نے بینک کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر، ڈیبٹ کارڈز اور موبائل اَیپ کے کردار پر روشنی ڈالی، جو مالی شمولیت اور ڈیجیٹل حکمت عملی میں اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ اس سیشن میں ایس ای وی پی گروپ چیف اسلامی بینکاری فواد فرخ اور ایس ای وی پی گروپ چیف ریٹیل بینکاری سید مجتبیٰ عباس نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں کی جانب سے ٹرانزیکشنز میں اضافے، مرچنٹ سہولتوں اور صارفین کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب راغب کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

کانفرنس کا ایک اہم حصہ کیش لیس ادائیگیوں کو فروغ دینے پر مبنی پینل ڈسکشن تھا، جس کی صدارت ہیڈ آف کارڈز نے کی۔ اس پینل میں عالمی پیمنٹ اسکیمز، فن ٹیک کمپنیوں اور بینک کے مختلف شعبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ گفتگو میں باہمی اشتراک، مرچنٹس کے لیے مراعات، ڈیبٹ و ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کے فروغ کے عملی اقدامات اور تیزی سے بدلتے ہوئے ادائیگیوں کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کانفرنس میں ایک دوسرا پینل بھی منعقد ہوا، جس میں مرچنٹ ایکوائرنگ اور قبولیت کے انفرااسٹرکچر پر بات کی گئی۔ اس سیشن کی صدارت ڈیجیٹل بینکنگ گروپ کے ڈویژن ہیڈ نے کی۔ پینلسٹس نے ایکوائرنگ ماڈلز، ٹیکنالوجی کے استعمال اور فن ٹیک شراکت داری کے ذریعے مرچنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے اور ٹرانزیکشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دوسری مرچنٹ سیلز کانفرنس نے نیشنل بینک آف پاکستان کے اس عزم کو مزید تقویت دی کہ وہ اشتراک، مؤثر حکمت عملی اور شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کو تیز کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس مشترکہ مقصدکے حصول کے لیے اندرونی ٹیمیں اور بیرونی شراکت داروں میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

 

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے