سویڈن کے ایكو ولیج نیچربیّن کا منفرد انداز

newsdesk
1 Min Read

سویڈن کے صوبے ورملینڈ کے خوبصورت جنگلات میں جھیل ایلڈان کے کنارے ایک منفرد ہاتھ سے تعمیر شدہ گاؤں واقع ہے، جسے ناتوربین کہا جاتا ہے۔ اس گاؤں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں بجلی اور جدید مشینری کا کوئی استعمال نہیں ہوتا اور ہر چیز قدرتی طریقے سے انجام دی جاتی ہے۔

یہ ماحولیاتی گاؤں لکڑی سے بنے کیبنز پر مشتمل ہے، جنہیں مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔ یہاں کے مکین اپنے گھروں کو لکڑی کی انگیٹھیوں سے گرم کرتے ہیں، جبکہ رات کو روشنی کے لیے صرف موم بتیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پر سکون اور قدرتی ماحول میں جدید سہولیات سے دور زندگی گزارنے کا تجربہ سیاحوں اور مہمانوں کے لیے ایک خاص کشش رکھتا ہے۔

اس گاؤں کی تصاویر اور مناظر سویڈن کی امیج بینک کے نمائندے لائنس برگ مین نے فراہم کیے ہیں۔ سویڈن کی ایمبیسی نے پاکستان میں اس گاؤں کی تصاویر کو اپنی نئی کور فوٹو کے طور پر شیئر کرتے ہوئے اس منفرد طرزِ زندگی کو اجاگر کیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے