سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ جناب ذاہد علی عباسی نے قومی اسٹیڈیم کراچی میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اختتامی تقریب کے لاجسٹک انتظامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب بلا تعطل اور موثر انداز میں منعقد ہو سکے۔اجلاس میں سیکرٹری کالج تعلیم، سیکرٹری اسپورٹس، سیکرٹری ثقافت، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈائریکٹر جنرل ٹریفک کراچی، سابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر، قومی اسٹیڈیم کراچی کے جنرل منیجر اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری احمد علی راجپوت بطور آرگنائزنگ سیکرٹری شریک ہوئے۔ شرکاء نے حفاظتی انتظامات، ٹریفک کنٹرول، سٹیڈیم سیکیورٹی، انتظامی عملہ، اور پروٹوکول سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مختلف محکموں کے درمیان مربوط حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ داخلہ اور نشستوں کے انتظامات، ریہرسل شیڈول، لوجسٹکس سپورٹ اور ثقافتی پروگراموں کی ہم آہنگی بہتر بنائی جا سکے۔ تمام متعلقہ حکام سے کہا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کی تفصیلات بروقت حتمی کریں تاکہ نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شائقین اور شریک کھلاڑیوں کو بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایک منظم پروٹوکول، موثر ٹریفک پلان اور مضبوط حفاظتی انتظامات کا نفاذ لازمی ہے تاکہ عوامی نقل و حمل میں خلل نہ پڑے اور تقریب کے دوران کسی قسم کا سکیورٹی خلل واقع نہ ہو۔ قومی اسٹیڈیم کے انتظامیہ نے مقام کی تیاریاں اور تکنیکی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تیاریوں کا تفصیلی شیڈول اجلاس میں پیش کیا۔یہ مشترکہ کوشش اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ حکومت سندھ اور متعلقہ محکمے نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کو ایک منظم، باوقار اور کامیاب پروگرام بنوانے کے لیے مربوط انداز اپنائے ہوئے ہیں، جس کا مقصد کھیلوں کے تہوار کی شاندار اختتامی نمائیش یقینی بنانا ہے۔
