سید مصطفیٰ کمال سے ہمدرد فاؤنڈیشن کی صحت پر ملاقات

newsdesk
1 Min Read

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ وفد کے درمیان کراچی کیمپ آفس میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے صحت عامہ کی بہتری اور روایتی و متبادل طب کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی قیادت صدر ادارہ مس صادیہ راشد نے کی، ان کے ہمراہ حکیم عبدالحَنان ڈائریکٹر کلینیکل سائنس ڈویژن ہمدرد لیبارٹریز وقف پاکستان اور سید محمد ارسلان ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ہمدرد فاؤنڈیشن بھی شامل تھے۔ ملاقات میں صحت کے شعبے میں جدید تقاضوں کے تحت روایتی اور متبادل علاج کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اس ضمن میں حکومتی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ہمدرد فاؤنڈیشن کی صحت کے شعبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کے فروغ کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کا باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس میں خصوصاً روایتی اور متبادل طب کو مروجہ طبی نظام میں شامل کرنے، تحقیق کو فروغ دینے اور عوامی شعور بیدار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے