اولپنڈی میں عباسیہ ویلفیئر فانڈیشن کی مرکزی قیادت سکیم تھری میں کنزہ ممتاز عباسی کے گھر پہنچی اور انہیں ایف بی آر میں افسر تعیناتی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر مہمانوں نے پھول پیش کیے اور کنزہ ممتاز عباسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سالار ملت راجہ محمد جان عباسی، سفیر اختر عباسی اور چیئرمین ٹرسٹ ساجد عباسی سمیت عباسیہ ویلفیئر کے رہنماؤں کی ٹیم نے اس ملاقات میں شرکت کی اور کنزہ ممتاز عباسی کی کامیابی کو خاندان اور معاشرے کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔کنزہ ممتاز عباسی کے والد محترم ممتاز عباسی نے اس موقع پر بتایا کہ ان کی چار بیٹیاں ہیں، جن میں سے ایک ڈاکٹر ہے، ایک پاکستان آرمی میں کیپٹن کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے، ایک ایف بی آر میں افسر ہے اور ایک سماجی کارکن ہے۔ والد نے اپنی بچیوں کی تعلیمی و پیشہ ورانہ کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا۔عباسیہ ویلفیئر فانڈیشن کے رہنماؤں نے ممتاز عباسی خاندان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ خاندان نے اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم و تربیت سے آراستہ کر کے قوم و ملک کی خدمت کے قابل بنایا ہے۔ رہنماؤں نے کنزہ ممتاز عباسی کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں اعلیٰ تعلیم وقت کی ضرورت ہے اور ہر خاندان کو اپنے بچوں بالخصوص بیٹیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنی چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ کنزہ ممتاز عباسی کی تعیناتی پر معاشرتی اور خاندانی فخر کی کیفیت نمایاں رہی۔
