مہدثہ نقوی کو پرائیڈ آف پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا

newsdesk
3 Min Read

معروف سماجی کارکن، وکیل اور غیر منافع بخش تنظیم "لیڈنگ وژنریز” کی بانی سیدہ مہادسہ نقوی کو حکومت پاکستان کی جانب سے "پرائیڈ آف پاکستان” ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں قومی آزادی کی تقریبات اور معرکہ حق کے موقع پر صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی میں دیا گیا۔ اس سال علی فرید خواجہ، نادیہ پٹیل، ڈاکٹر فضل وحید، شاہدہ عباسی، صبرا گل سمیت متعدد نامور شخصیات کو بھی ان کی قوم کے لیے نمایاں خدمات پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔

مہادسہ نقوی نے سن 2020 میں "لیڈنگ وژنریز” کی بنیاد رکھی جس کا مقصد نوجوانوں میں قیادت اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس عرصے میں وہ نوجوانوں کی بااختیاری اور سماجی تبدیلی کے لیے اثر انگیز آواز کے طور پر سامنے آئیں۔ 2022 میں انہوں نے امریکہ کے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (UGRAD) میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 2023 میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے انہیں نیشنل یوتھ ایمپاورمنٹ میں رضاکارانہ خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل سے نوازا۔ 2024 میں انہیں پاکستان کے 100 موثر ترین نوجوانوں میں شامل کیا گیا جبکہ 2025 میں انہیں دنیا کے 183 سے زائد ممالک میں سے منتخب کر کے یو پی جی سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ پروگرام میں سر فہرست پوزیشن دلائی گئی، جس کے بعد انہوں نے امریکہ کے ہریکین آئی لینڈ کے لیے مکمل فنڈڈ ریٹرن ٹرپ حاصل کیا۔ مہادسہ نقوی ایل ایل بی کی تعلیم میں بھی گولڈ میڈلسٹ رہ چکی ہیں اور تعلیمی میدان میں مسلسل اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کے کاموں میں نوجوانوں کی تربیت، قائدانہ صلاحیتوں کی ترویج، صنفی مساوات اور عالمی سطح پر پاکستان کی شناخت کو اجاگر کرنا شامل ہے۔

ایوارڈ موصول کرنے کے موقع پر سیدہ مہادسہ نقوی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور یہ اعزاز اپنے اُن تمام مددگاروں کے نام کیا جنہوں نے ان کی زندگی میں کبھی بھی ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کو پرخلوص خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی دعائیں اور رہنمائی ہی ان کی سب سے بڑی طاقت رہی ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے