مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شمالی پنجاب کی عاملہ 2025-2026 کا اعلان

newsdesk
2 Min Read

راولپنڈی میں مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شمالی پنجاب کی نئی عاملہ کے اراکین برائے سیشن 2025-2026 کا اعلان مرکزی تربیتی کنونشن کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر تنظیم کی قیادت اور آنے والے منصوبہ جات کے حوالے سے اہم اعلانات کیے گئے۔

تنظیمی فیصلے کے مطابق شرجیل احسن کو ناظم شمالی پنجاب، طلحہ جوئیہ کو ناظمِ عمومی اور عبدالماجد میئو کو ناظم اطلاعات و نشریات منتخب کیا گیا۔ نو منتخب ناظم شرجیل احسن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں اسلام کی بالادستی اور ملکی استحکام کے لیے ہر شعبے میں سرگرم کردار ادا کرے گی۔

شرجیل احسن نے طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور ان کی نمائندگی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی تربیت صحابہ کرامؓ اور اسلام کی عظیم شخصیات کی سیرت کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کو ایمان، علم اور بہترین کردار سازی کا مرکز بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔

تنظیم کے ناظم اطلاعات و نشریات عبد الماجد میئو نے کہا کہ ایم ایس او ملک کے تعلیمی اداروں میں مثبت اور نظریاتی فضا کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی اپنی بھرپور امدادی کوششیں جاری رکھے گی۔

یہ خبر محمد سفیان عباسی، ناظم اطلاعات و نشریات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کی جانب سے جاری کی گئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے