موٹر وے کے قریب اخروٹ کی چھال سے لدی گاڑی ضبط

newsdesk
2 Min Read
موٹر وے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب اخروٹ کی چھال سے بھری گاڑی ضبط کر کے فاریسٹ آفس منتقل کر دی گئی، قانونی کارروائی جاری ہے

موٹر وے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب ایک گاڑی نمبر ۹۵۰۰ کو اخروٹ کی چھال سے بھرا ہوا حالت میں روکا گیا اور تحویل میں لے لیا گیا۔ کارروائی ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ہری پور ڈاکٹر ابرار احمد کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی تھی۔سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید توقیر احمد شاہ کی سربراہی میں فارسٹر بشیر احمد، فاریسٹ گارڈ مہرب خان اور فاریسٹ گارڈ وقار یونس پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے موٹر وے پولیس کے مؤثر تعاون سے مربوط ناکہ بندی قائم کر کے چیچیاں انٹرچینج کے قریب یہ کامیاب کارروائی انجام دی۔ ٹیم نے ابتدائی جانچ کے بعد مشتبہ سامان کو تحویل میں لے کر محفوظ طریقے سے آگے کی کاروائی کے لیے منتقل کیا۔چالان کے دوران گاڑی کی تفصیلی تلاشی لی گئی اور اخروٹ کی چھال کو بطور ثبوت قبضے میں لیا گیا۔ ضبط شدہ مال کو فاریسٹ آفس منتقل کر کے قانونی کارروائی کے سلسلے میں ریکارڈ مرتب کیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ذمہ داری سے احتیاطی اقدامات کیے گئے تاکہ شواہد محفوظ رہ سکیں۔ہری پور فاریسٹ ڈویژن نے بتایا ہے کہ اخروٹ کی چھال کی غیرقانونی نقل و حمل کی روک تھام کے لیے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے