موٹروے پولیس افسران نے پاکستان ایٹامک انرجی کمیشن اسلام آباد کے عملے اور ڈرائیورز کے لیے روڈ سیفٹی سیشن کا اہتمام کیا۔ اس سیشن میں شرکاء کو روڈ سیفٹی کے اہم اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جن میں سیفٹی ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا لازمی استعمال، لین ڈسپلن کی پابندی اور ڈرائیونگ کے دوران احتیاطی تدابیر شامل تھیں۔ اس کے علاوہ، ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 کے استعمال سے بھی آگاہ کیا گیا، تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں فوری معاونت حاصل کی جا سکے۔ سیشن کا مقصد شرکاء کو محفوظ ڈرائیونگ کی تکنیکوں سے روشناس کروانا اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا تھا۔
