مونڈلیز پاکستان کی ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز 2025 میں شاندار کامیابیاں
مونڈلیز پاکستان نے ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز 2025 میں اعلیٰ اعزازات حاصل کرکے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ کمپنی کو اس تقریب میں گولڈ، سلور اور بلیک ڈریگن ایوارڈز سے نوازا گیا، جو اس کی واضح رہنمائی، پرجوش ٹیم ورک اور شراکت داری کے مضبوط رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس سے قبل رواں سال مونڈلیز پاکستان نے ایفی ایوارڈز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا، جہاں کمپنی کو ایک گولڈ، دو سلور اور ایک برانز ایوارڈ ملا تھا۔ کمپنی نے اپنی ایجنسی پارٹنرز اوگلوِی پاکستان اور اسٹارکام کے ساتھ گہرے تعاون پر ان کی خدمات کی تعریف کی، جو ان کامیابیوں میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔
کمپنی کے مارکیٹنگ لیڈ گوہر سید نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایوارڈز ہمارے جذبے، محنت اور تخلیقی سوچ کا اعتراف ہیں۔ ہر کامیابی مضبوط ٹیم ورک، قیمتی شراکت داریوں اور صارفین کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔ یہ اعزازات اس بات کی یاد دہانی ہیں کہ جب ہم ایک مقصد کے تحت یکجا ہوتے ہیں، تو بڑی کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں انہیں مزید نئے خیالات اپنانے، معیار بلند کرنے اور ایسی مارکیٹنگ مہمات تیار کرنے کی ترغیب دیتی ہیں جو ملک بھر کے لوگوں سے مضبوط روابط قائم کریں۔
مونڈلیز پاکستان کی یہ کامیابیاں نہ صرف صنعت میں اس کی قائدانہ حیثیت کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ مسلسل نئی بلندیوں کی جانب اس کے سفر کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔
