وزارت انسانی حقوق نے بین الاقوامی یومِ معذور افراد کے موقع پر رسائی کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا، جس میں این آئی آر ایم اور ایف اے آئی ڈی پاکستان کے تعاون کو اہم قرار دیا گیا۔ تقریب کا مقصد معذور افراد کی روزمرہ زندگی میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینا اور عملی تجاویز پر تبادلۂ خیال تھا۔تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فرید اللہ خان زمیری نے شرکت کی اور خطاب کے دوران معذور افراد کے سماجی، تعلیمی اور معاشی شمولیت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے رسائی کے معیار، انفراسٹرکچر میں تبدیلیوں اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔متعلقہ فریقین اور ماہرین نے معذور افراد کو درپیش چیلنجز، رسائی کے فقدان کی وجہ سے روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات اور عملی اصلاحات پر تفصیلی گفتگو کی۔ شرکاء نے تعمیری تجاویز پیش کیں جن کا مقصد مقامی سطح پر خدمات میں بہتری اور بہتر رہنمائی فراہم کرنا تھا۔سیمینار کے دوران حکومت کی جانب سے جاری کوششوں اور پالیسیاں اجاگر کی گئیں جن کا ہدف معذور افراد کے مساوی حقوق کو یقینی بنانا اور رسائی کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر شمولیت اور مساوات کو یقینی بنانے کی حکومتی حکمتِ عملیوں کی اہمیت کو نمایاں طور پر تسلیم کیا گیا۔وزارت نے معذور افراد کے حقوق مضبوط کرنے کے لئے تعاون جاری رکھنے، مختلف اداروں کے ساتھ مربوط کوششیں کرنے اور ملک گیر سطح پر رسائی کے میعار بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے آئندہ عملی اقدامات پر مشترکہ کام کے امکانات پر اتفاق کیا تاکہ معذور افراد کی زندگی میں حقیقی بہتری لائی جا سکے۔
