مارٹن ڈاؤ لمیٹڈ کی کریڈٹ ریٹنگ PACRA کی جانب سے A+ اور A1 پر اپ گریڈ، آؤٹ لک مستحکم
کراچی، 17 ستمبر 2025
مارٹن ڈاؤ لمیٹڈ (MDL) کی کریڈٹ ریٹنگ پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) نے طویل مدتی کے لیے A+ اور مختصر مدتی کے لیے A1 کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک پر اپ گریڈ کر دی ہے۔
PACRA کے مطابق یہ اپ گریڈ کمپنی کے مضبوط مالیاتی پروفائل، مضبوط گورننس فریم ورک اور کاروباری و مالی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی کی مسلسل صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی صنعت کے چیلنجز کے باوجود استحکام اور نمو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔
اس موقع پر گروپ چیف فنانشل آفیسر مسٹر عبد الصمد ہارون نے کہا کہ یہ ریٹنگ اپ گریڈ ہمارے کاروبار میں اپنائے گئے اعلیٰ معیار کی تصدیق ہے اور ذمہ دارانہ ترقی کے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔ ہم پاکستان اور بیرونِ ملک لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے والے صحت کے حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آئندہ کے لیے، MDL نئی مصنوعات کے ذریعے اپنی پروڈکٹ پورٹ فولیو میں توسیع اور برآمدی منڈیوں میں مواقع تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ یہ اقدامات کمپنی کے نمو کے امکانات کو مزید مضبوط کریں گے اور پاکستان میں و بیرونِ ملک صحت کے شعبے کی ترقی میں اس کے کردار کو تقویت دیں گے۔
ختم
