راولپنڈی میں مارکہ حق سپورٹس اور یوم آزادی ایونٹ کی جھلکیاں

newsdesk
2 Min Read

شہباز شریف اسپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں 78ویں یوم آزادی اور ‘معرکہِ حق اسپورٹس’ کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد اور خواتین پروفیشنل کک باکسنگ اور باکسنگ فائٹ نائٹ نمایاں رہی۔ اس تقریب کی مہمانِ خصوصی مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر وومن ونگ کی چیئرپرسن سحرش قمر ملک تھیں جنہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور نوجوان کھلاڑیوں ، بالخصوص خواتین فائٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔

اس تقریب کا مقصد نہ صرف جشنِ آزادی کا بھرپور اظہار تھا بلکہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا بھی تھا۔ فائٹ نائٹ میں علاقائی اور بین الاقوامی معیار کے مرد و زن کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

منتظمین میں ضلع اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور ٹیم مدثر ہنگیرین پیش پیش رہے۔ تقریب کے دوران مقررین نے کھیلوں میں خواتین کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کے ایونٹس ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ سحرش قمر ملک نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبۂ زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے اور کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہیے۔

تقریب کا اختتام شاندار انداز میں ہوا جہاں شرکاء نے کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مقابلے آئندہ بھی منعقد ہوتے رہیں گے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے