ڈاکٹر عبد الوحید کی کتاب من بولتا ہے کی شاندار تقریبِ رونمائی

newsdesk
2 Min Read

احمد فراز آڈیٹوریم میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معروف ادیب ڈاکٹر عبد الوحید کی کتاب "من بولتا ہے” کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں علمی، ادبی اور ثقافتی حلقے کے اہم شخصیات نے شرکت کی اور اس کتاب کے موضوعات اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب کی صدارت نامور اسکالر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر عابد سیال تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سادیہ کمال اور ڈاکٹر سادیہ عزیز نے کتاب کے گہرے موضوعات اور انسانی جذبات کے فکری جائزے پر مبنی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ان اہم شخصیات کے علاوہ اس تقریب میں سلمان بسیت، محترمہ نعیم فاطمہ اور کوکب خواجہ نے بھی شرکت کی۔ ان کی ادبی خدمات اور تعاون کو سراہا گیا جو پاکستانی معاشرے میں ادب کے فروغ کا سبب ہیں۔

تقریب کا انتظام نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری این بی ایف مراد علی مہمند اور پبلی کیشن انچارج نازیہ رحمان نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو رونق بخشی۔ تقریب کے انعقاد نے اس عزم کی تجدید کی کہ ملک میں بامعنی ادب اور تہذیبی مکالمے کا فروغ جاری رکھا جائے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے