مقامی نسل کے گھوڑوں کے بریڈنگ سٹینڈرڈز پر محکمہ لائیو سٹاک کی تکنیکی کاوشیں

newsdesk
2 Min Read

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی ٹیکنیکل سب کمیٹی کا اہم اجلاس مقامی نسل کے گھوڑوں کے بریڈنگ سٹینڈرڈز کے تعین کے حوالے سے منعقد ہوا، جس میں ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقامی نسل کے گھوڑوں کی معیاری افزائش اور درست اعداد و شمار کے حصول کے لیے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کی۔ اس موقع پر کمانڈر مونا ریماؤنٹ ویٹرنری اینڈ فارم کوپ برگیڈیئر محمد نعیم، بروک پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر عمران کبیر، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر محمد سجاد، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اشرف، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن و رجسٹرار بریڈنگ سروسز اتھارٹی ڈاکٹر حیدر علی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں مقامی نسل کے گھوڑوں کا بیس لائن ڈیٹا تیار کرنے سے متعلق اہم نکات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ فیلڈ سٹاف کی خصوصی تربیت ناگزیر ہے تاکہ حاصل ہونے والا ڈیٹا قابل اعتماد اور درست ہو۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر گھوڑوں کی افزائش، معیار اور تحفظ کے حوالے سے جامع معلومات حاصل کی جا سکیں گی، جو مستقبل میں اس شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے