کوہسار یونیورسٹی مری میں کنٹرولر امتحانات کا تقرر

newsdesk
1 Min Read
کوہسار یونیورسٹی مری میں ڈاکٹر ذکا اللہ بطور کنٹرولر امتحانات مقرر، باضابطہ اطلاع ۹ جنوری ۲۰۲۶ کو جاری، ڈگریوں کی چھپائی کا عمل شروع

انتظامیہ کوہسار یونیورسٹی مری نے ڈاکٹر ذکا اللہ کو بطور کنٹرولر امتحانات فرائض سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔تقرری کی باضابطہ اطلاع چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری جو گورنر پنجاب بھی ہیں کی منظوری کے بعد ۹ جنوری ۲۰۲۶ کو جاری کی گئی۔ڈاکٹر ذکا اللہ نے اضافی چارج بطور کنٹرولر امتحانات سنبھال لیا ہے اور وائس چانسلر کی ہدایت کے مطابق ڈگریوں کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ فارغ التحصیل طلبہ کو بروقت تعلیمی سہولت فراہم کی جا سکے۔اس اقدام کو فارغ التحصیل طلبہ کے مفاد میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے اور کوہسار یونیورسٹی مری انتظامیہ ڈاکٹر ذکا اللہ کی نئی ذمہ داری کے لیے کامیابی کی خواہش کرتی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے