گورنر خیبرپختونخوا کی قائمقام صدر سے ملاقات

newsdesk
2 Min Read
اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا اور قائمقام صدر کی ملاقات، وادی تیراہ سے عارضی انخلاء اور امدادی کارروائیوں پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قائمقام صدر پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور گڈ گورننس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خاص طور پر وادی تیراہ سے عارضی انخلاء کی صورت حال کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا تاکہ متاثرین کے لیے فوری اور مربوط اقدامات کیے جا سکیں۔گورنر نے بتایا کہ وادی تیراہ میں شدید برفباری اور مشکل حالات کے باعث متاثرہ افراد تک اشیائے خوردونوش، ادویات اور دیگر لازمی امداد بروقت پہنچائی گئی۔ انجمن ہلال احمر ضم اضلاع برانچ تیراہ متاثرین کی مکمل امداد میں سرگرم ہے اور مقامی عملے نے مشکل علاقوں تک رسائی قائم کر کے امدادی سامان فراہم کیا۔تحصیل باڑہ میں وہ متاثرین جو وادی تیراہ سے عارضی طور پر منتقل ہوئے ہیں، ان میں آج امدادی سامان تقسیم کیا گیا اور انہیں مکمل تعاون اور سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ گورنر نے اس موقع پر انتظامی استعداد بڑھانے اور متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات پر زور دیا۔قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے وادی تیراہ سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ضم اضلاع اور ضلع خیبر کے عوام نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبے میں پائیدار امن کو خوشحالی کی بنیاد قرار دیا۔ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ ضم اضلاع سمیت پورے صوبے کی ترقی و خوشحالی ترجیح رہے گی اور متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت اور رفاہی اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط رکھا جائے گا تاکہ وادی تیراہ کے متاثرین کو جلد از جلد معمولات زندگی کی طرف واپس لایا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے